Menu

Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

Beautiful Flowers in Bucket Shape











سانحۂ کربلا مصنف ڈاکٹر اسرار احمد



ہمارے ہاں شہادت حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے ضمن میں بہت سے مغالطے اور اور غلط فہمیاں زبان زدعام و خاص ہیں۔ شیعہ حضرات اپنے مقاصد کی تکمیل کے لیے سانحہ کربلا کی آڑ میں صحابہ کرام پر اپنی تحریر و تقریر کا زور آزماتے ہیں۔ زیر مطالعہ مختصر سے رسالہ میں ڈاکٹر اسراراحمد صاحب نے سانحہ کربلا کے سیاق و سباق کی وضاحت کرتے ہوئے اس کی مکمل تفصیلات سے آگاہی فراہم کی ہے۔ اور اس حوالے سے بیان کیا جانے والے تمام رطب و یابس کی قلعی کھولی ہے۔ اس کتابچے کا پس منظر یہ ہے کہ ڈاکٹر صاحب نے اپنے ایک خطبہ جمعہ میں ’ہجری سال نو مبارک‘ کے حوالے اہم باتیں ارشاد فرمائیں۔ پھر ’سانحہ کربلاکا تاریخی پس منظر‘ کے عنوان سے خطاب کیااس کے بعدواقعات کربلا کے ضمن میں حضرت محمد باقر سے 
مروی ایک روایت کا ترجمہ بھی شائع کیا گیا تھا۔ یہ کتابچہ در اصل ان تینوں کی یکجا صورت ہے۔

Download Link: http://kitabosunnat.com/kutub-library/saniha-karbala.html

حادثہ کربلا اور سبائی سازش مصنف ابوالفوزان کفایت اللہ سنابلی


دور حاضرمیں حادثہ کربلا  کے  موضوع پر کچھ  لکھنا یابولنا بڑا  نازک او ر مشکل  کام ہے، کیوں کہ اس  بارے  بہت افراط وتفریط پایا جاتا   ہے ۔سانحۂ کربلا اسلامی تاریخ کا ایک انتہائی المناک باب ہے۔  اس  سانحۂ کے بعد ایک گروہ یزید بن معاویہ کو لگاتار برا بھلاکہنے پر مصر ہے۔جبکہ دوسری جانب یزید کے جنتی ہونے کےبارے میں نبی ﷺ کی اس  بشارت کا تذکرہ کیا جاتاہے، جس میں  شہر قیصرکی طرف  سب سے پہلے حملہ آور لشکر کےمغفور لہم ہونے  کی  خوشخبری دی گئی ہے۔  ائمہ اسلا ف  میں  سےامام ابن تیمیہ،حافظ ابن حجر ،علامہ قسطلانی ، ابن کثیر﷭ وغیرہ نے  یزید ین معاویہ کو  اس پہلے لشکر کا سالار قرار دیا ہے،  جس نے تاریخ اسلامی میں سب سے  پہلے  قسطنطنیہ پر حملہ کیا ہے تھا۔زیر تبصرہ کتاب   مؤلف  کا وہ خطاب ہے،  جوانہوں نے  جامع مسجد اہل حدیث ممبئ میں ارشاد فرمایا تھا۔جسے احباب کے اصرار پر کتابی شکل میں شائع کر دیا گیا ہے۔ اس کتاب میں  مصنف نے  تاریخی لحاظ سے اس موضوع پر بحث کی ہے ، اور مختلف  اہل علم کی تحریروں او رمستند تاریخی روایات سے  یہ ثابت کیا ہے کہ  قسطنطنیہ پر پہلا حملہ  یزید ہی نےکیا تھا، او رحادثہ کربلا سے  قبل امت مسلمہ کے خلاف جو سازشیں کی گئیں،  اور متعددعظیم شخصیات شہید ہوئیں۔ ان کے پیچھے جس گروہ کا  ہاتھ تھا، وہی  گروہ میدان  کربلا میں بھی  اہل  حق  کا دشمن تھا۔ جس نے کربلا کے  بعد اہل بیت کی محبت کا سہارہ لے کر  خو د کو روپوش کر لیا ہے۔فاضل مصنف نے  آیات قرآنیہ،  احادیث نبویہ ﷺ او ر آثار صحابہ   کی  روشنی میں    یزید بن معاویہ کی شخصیت وسیرت کوبھی بیان کیاہے ۔اللہ تعالی مؤلف 
کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔آمین(م۔ا)

Download Link: http://kitabosunnat.com/kutub-library/hadasa-karbla-aur-sabai-sazish.html

Beautiful Rabbit with Stylish Eyes SubhanaAllah


الشیعہ والسنہ مصنف علامہ احسان الہی ظہیر


ملحد اور گمراہ لوگوں اور گروہوں کارد کرنا ،حق کو بیان کرنا اور اس کو ثابت کرنا اور باطل کو مٹانا گروہ بندی اور تفرقہ بازی نہیں بلکہ ہر مسلمان کا فرض ہے۔ خالص اسلام کی باطل افکار سے تطہیر فرقہ بندی نہیں بلکہ عین جزو ایمان ہے۔ چنانچہ علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید رحمہ اللہ نے اپنی دیگر تصنیفات کی طرح اس کتاب کی صورت میں بھی ہر طالب علم کے ہاتھ میں شیعیت کے باطل افکار سے نمٹنے کیلئے مضبوط اسلحہ تھما دیا ہے۔ شیعیت کا  علمی و منطقی رد ایسے منفرد انداز میں کیا گیا ہے کہ فکر سلیم کے حامل افراد کے اذہان میں اس کتاب کے مطالعے کے بعد یقیناً انقلاب پیدا ہوگا۔ اس کتاب کا سب سے اہم مبحث یہ ہے کہ شیعہ دین میں قرآن مجید ایک مکمل کتاب نہیں بلکہ اس میں تحریف و تبدیلی کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد دین اسلام سے شیعہ فکر کو وابستہ سمجھنا نا ممکن ہے۔

Download Link: http://kitabosunnat.com/kutub-library/alshiya-wal-sunna.html

Piyaray Rasool ky Piayaray Sahabi Hazrat Umar e Farooq R.A. by Rana Shafiq Pasrori


صحابہ رضی اللہ عنہم اور اہلبیت رضی اللہ عنہم میں یگانگت اور محبتیں مصنف ابو مسعود عبدالجبار سلفی


عموماً شیعہ حضرات کی جانب سے اہل سنت پر یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ اہل بیت کی فضیلت و عظمت کونہیں مانتے۔ اس الزام میں کس حد تک صداقت ہے زیر نظر کتاب میں اس کو واضح کیا گیا ہے۔ مولانا عبدالجار شاکر نے سب سے پہلے اس بات کے ناقابل تردید ثبوت پیش کیے ہیں کہ صحابہ اور اہل بیت کے درمیان خوشگوار تعلقات تھے۔ اسی طرح ناصبیت کیا ہے؟ اور اہل سنت کو ناصبی قرار دینا کہاں تک درست ہے؟ فاضل مؤلف نے اس نکتے پر بھی مدلل گفتگو کی ہے اور بتلایا ہے کہ اہل سنت دیگر صحابہ کرام کی طرح حضرت علی اور حضرت حسین رضی اللہ عنہما اور دیگر اہل بیت کی بھی عزت و تکریم کرتے ہیں اور ان میں سے کسی کی بھی تنقیص کو جائز نہیں سمجھتے۔ (ع۔م)

Download Link: http://kitabosunnat.com/kutub-library/sahaba-aur-ahle-bait-me-yaghangat-aur-muhabatain.html

الشیعہ و السنہ مصنف علامہ احسان الہی ظہیر


اس کتاب کی تالیف کا محرک یہ ہے کہ اہل سنت کو خبردار کیا جائے کہ شیعہ دین , یہودیوں کا ایجاد کردہ پروردہ ہے جو کہ اسلام کے سب سے بڑے دشمن , مسلمان اور ان کے اسلاف 
صحابہ کرام کے سب سے بڑے مخالف تھے انہوں نے اسلام اور اہل اسلام سے انتقام لینے کی غرض سے اس دسن کو ایجاد کیا ہے تاکہ وہ مسلمانوں کی صفوں میں گھس کر اپنے افکار کی ترویج کر سکیں اس کتاب میں شیعہ قوم کا جو قرآن مجید کے متعلق عقیدہ ہے اس کو وضاحت سے بیان کرتے ہوئے ایسے شواہد و مستند دلائل کا ذکر کیا گیا ہے جن کا اس کتاب کے علاوہ کسی اور کتاب میں ملنا محال ہے ۔اسی طرح کتاب میں مصنف نے یہ بھی بیان کیا ہے کہ کذب ونفاق جسے شیعہ تقیہ کا نام دیتے ہیں اور اسے اللہ تعالی کے نزدیک تقرب کا سب سے بڑا ذریعہ سمجھتے ہیں اور اس کے ساتھ شیعہ کے دوسرے عقائد مثلاَ عقیدہ برآء , سب صحابہ , ازواج مطہرات , تفضیل آئمہ , اصول دین شیعہ و اہل سنت کے مابین اختلاف کے اسباب کا ذکر بھی بڑی تفصیل کے ساتھ بیان کیا ہے الغرض یہ مختصر سی کتاب شیعہ کی حقیقت سے آگاہ کرنے کے لیے کافی ہے اس کتاب میں اسی امر کا شدت سے التزام کیا گیا ہے کہ کوئی غیر مستند شیعی نص ذکر نہ کی جائے اور ہر نص و عبارت کا حوالہ شیعہ کی مشہور و معروف کتب سے دیا گیا ہے

Download link: http://kitabosunnat.com/kutub-library/alshiya-wal-sunnah.html 

رسومات محرم الحرام اور سانحۂ کربلا . مصنف حافظ صلاح الدین یوسف . ناشر مکتبہ دارالسلام،لاہور



اسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شہادت ایک عظیم سانحہ ہے جس کی مذمت بہرآئینہ ضروری ہے۔ لیکن اس بنیاد پر ماتم، سینہ کوبی اور سب و شتم کا بازار گرم کرنے کی بھی کسی طور تائید نہیں کی جا سکتی۔ زیر نظر کتاب میں شیخ محترم حافظ صلاح الدین یوسف صاحب نے محرم الحرام کی رسومات کا تفصیلی تذکرہ کرتے ہوئے غیر جانبداری سے سانحہ کربلا پربالدلائل اپنی قیمتی آراء کا اظہار کیا ہے۔ حافظ صاحب نے شیعی رسومات کی تاریخ ایجاد و آغاز پر روشنی ڈالتے ہوئے یزید پر سب و شتم کے مسئلہ کو بھی بڑے احسن انداز سے قلم زد کیا ہے اور ثابت کیا ہے کہ شہادت حسین میں یزید کسی بھی حوالے سے  ملوث نہیں تھے۔ فاضل مؤلف نے نہایت عرق ریزی کے ساتھ سانحہ کربلا کے اسباب سے نقاب کشائی کرنے کے ساتھ ساتھ واقعات شہادت میں مبالغہ آمیزی کی بھی قلعی کھولی ہے۔

Muharrum ul Haram ky Rozoon ke Fazeelat


محرم میں نفلی روزے کثرت سے رکھیں


حرم میں نفلی روزے کثرت سے رکھیں

روزوں کی سب سےاچھی اوربہترصورت یہ ہےجواس کی طاقت رکھتاہوکہ ایک دن روزہ رکھاجائےاورایک دن افطارکیاجائے( یعنی دوسرے دن چھوڑاجائے )۔

جیساکہ حدیث میں آیاہےکہ :

( اللہ تعالی کےہاں سب سےمحبوب اورپسندیدہ نمازاور روزہ داؤدعلیہ السلام کی نماز اور روزہ ہےتووہ نصف رات سوتےاور رات کاتیسراحصہ قیام کرتےاورچھٹاحصہ سوتےاورایک دن روزہ رکھتےاورایک دن نہیں رکھتےتھے )۔

صحیح بخاری حدیث نمبر ۔(1131) صحیح مسلم حدیث نمبر ۔(1159)

اورافضلیت میں شرط یہ ہےکہ اسےاول سےکمزوری نہیں دکھانی چاہئےجیساکہ دوسری روایت میں ہےکہ ( وہ ایک دن روزہ رکھتےاورایک دن افطار کرتےجب شروع کرتے تواسےترک نہیں کرتےتھے )۔

صحیح بخاری حدیث نمبر ۔(1977) صحیح مسلم حدیث نمبر ۔(1159)