Menu

Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

کسی بھی چیز کو نکما یا بےکار نہ سمجھیں اُس کے کیا فوائد ہیں یہ اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے

کافی سال پہلے کی بات ہے فرانس کے حکام نے "کالی مکھی" سے تنگ آ کر اُسے ختم کرنے کا منصوبہ بنایا اور عام اعلان کے ذریعے اپنی عوام کو حکم دیا کہ ہر شخص روزانہ اپنے حصے کی دس مکھیاں مارے گا، اور ساتھ ہی تمام گندگی کے جوہڑ، کوڑا کرکٹ اور کھلے پانی کی جگہ کو بند کرنے کا پروگرام بھی ترتیب دیا گیا۔ یہ عمل کوئی چھ مہینے چلا اور پھر ایک وقت ایسا بھی آیا کہ فرانس میں ایک بھی کالی مکھی باقی نہ بچی اور اِسے فرانس کی حکومت نے اپنی بہت بڑی کامیابی سمجھا۔۔۔!!!
لیکن۔۔۔لیکن۔۔۔اُس کے بعد کیا ہوا۔۔۔؟ جانتے ہیں آپ۔۔۔؟
اُس سال فرانس میں گندم کی فصل کی پیداوار ہی نہیں ہو سکی، کسانوں کے ساتھ ساتھ حکومت اور زرعی ایکسپرٹ بھی بہت پریشان ہوئے کہ آخر ایسی کیا خرابی پیدا ہو گئی کہ گندم کے سٹے چند انچ کے بعد خود ہی مرجھانے لگے اور گل سڑ کے گِرنے لگے۔۔؟؟؟
کافی تحقیق اور تجربوں کے بعد یہ چیز ثابت ہوئی کہ وہ کالی مکھی اُن مضر اور مہلک بیکٹیریاز کو کھا جاتی تھی جو گندم کی فصل کو تباہ کرتے تھے یا اُگنے سے روکتے تھے، چونکہ اب کوئی کالی مکھی باقی ہی نہ بچی تو پھر اُن بیکٹیریاز نے گندم کی فصل پر حملہ کر دیا اور نتیجتاً فرانس بھر میں کہیں بھی گندم کی پیداوار نہ ہو سکی۔
آخر فرانس کی حکومت کو بیرونِ ملک سے کالی مکھیاں امپورٹ کرنی پڑیں اور پھر کہیں جا کر اُن کا یہ مسئلہ حل ہوا۔۔!!
اِس لیے قدرت کی بنائی ہوئی کسی بھی چیز کو نکما یا بےکار نہ سمجھیں اُس کے کیا فوائد ہیں یہ اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے۔s


No comments:

Post a Comment